News Details
MD-ESEF-KP Meeting Minister for Elementary & Secondary Education KP.
Published Date: 2024-01-22

صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان سے ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر خواجہ فہیم سجاد اور ڈپٹی ڈائریکٹر شہاب خان نے ملاقات کی۔ جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے زیر التواء اراکین کی تعیناتی، بی ای سی ایس اور این سی ایچ ڈی پی سی-1 کی تیاری کے عمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پی سی-1 منصوبہ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اب یہ چیف سیکرٹری آفس کی منظوری کا منتظر ہے۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کی موجودہ سرگرمیوں اور محروم طبقات کو تعلیم فراہم کرنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کا مقصد حکومت کے تعلیمی اہداف کے ساتھ فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو ہم آہنگ کرنا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔